میں نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے کہ جو مجھے یاد کرے گا، میں اسے یاد کروں گا، یہ جب مجھے یاد کرتے ہیں تو میں ان پر لعنت کرتا ہوں ۔
اے اَرباب ہوش! یہ تو ان لوگوں کا حال ہے جو گنہگار ہیں مگر یادِ خدا سے غافل نہیں ، ان لوگوں کا کیا حال ہوگا جو بدکار بھی ہیں اور یادِ خدا سے بھی غافل ہیں ۔
بعض صحابہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُم کا قول ہے: انسان نماز میں جس قدر سکون و اطمینان اور لذت و سرور حاصل کرتا ہے، اسی قدر قیامت کے دن وہ پرسکون ہوگا۔
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے ایک شخص کو دیکھا وہ نماز میں اپنی داڑھی سے کھیل رہا تھا، آپ نے فرمایا: اگر اِس کے دل میں خشوع ہوتا تو اِس کے اعضاء میں اُس کا ظہور ہوتا(1) (داڑھی سے اس طرح شغل کرنے سے ظاہر ہے کہ اس کے دل میں خشوع نہیں ہے) آپ نے فرمایا: جس کے دل میں خشوع نہیں اس کی نماز رائیگاں ہے۔(2)
خشوع و خضوع سے نماز ادا کرنے والوں کی صفات:
اللہ تَعَالٰی نے نماز میں خشوع و خضوع رکھنے والوں کی تعریف متعدد آیات میں کی ہے، فرمانِ الٰہی ہے:
فِیْ صَلَا تِہِمْ خٰشِعُوْنَ (3) عَلٰی صَلَا تِھِمْ یُحَافِظُوْنَ (4) عَلٰی صَلَا تِہِمْ دَآئمُوْنَ (5)
کسی نے خوب کہا ہے:’’ نمازی تو بہت ہیں مگر خشوع سے نماز ادا کرنے والے کم ہیں ، حاجی بہت ہیں لیکن نیک سیرت کم ہیں ، پرندے بہت ہیں مگر بلبلیں کم ہیں اور عالم بہت ہیں مگر عامل کم ہیں ۔ ‘‘
نمازِ صحیح:
’’صحیح نماز‘‘ خشوع و خضوع اور اِنکساری کا نام ہے اور یہی قبولیت نماز کی علامت ہے کیونکہ جیسے جوازِ نمازکی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کنزالعمال ، کتاب الصلوۃ ، مکروہات متفرقہ ، ۴/۹۴، الجزء الثامن ، الحدیث : ۲۲۵۲۵
2…یہ حدیث ہمیں نہیں ملی البتہ حضرت سیدنا سفیان ثوری رَحْمَۃُاللہعَلَیْہ کا ایک قول یوں ہے : ’’من لم یخشع فسدت صلاتہ‘‘ (قوت القلوب، ۲/۱۶۱)
3… ترجمۂکنزالایمان:اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں۔ ( پ۱۸، المؤمنون:۲)
4… ترجمۂکنزالایمان:اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ ( پ۷،الانعام :۹۲)
5… ترجمۂکنزالایمان: اپنی نماز کے پابند ہیں ( پ۲۹، المعارج: ۲۳)