Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
130 - 676
 برابر ہوتی تھی جیسے وہ تُلی ہوئی ہو۔(1)
	فرمان نبوی ہے: میری اُمت کے دوآدمی نماز پڑھیں گے، اُن کے رکوع، سجود ایک جیسے ہوں گے مگر اُن کی نمازوں میں زمین آسمان کا فرق ہوگا، ایک میں خشوع ہوگا اوردوسری بغیر خشوع ہوگی۔ (2)
	فرمانِ نبوی ہے: اللہ تَعَالٰی قیامت کے دن اُس بندے پر نظر رحمت نہیں ڈالے گا جس نے رُکوع اور سجدہ کے درمیان اپنی پیٹھ کو سیدھا نہیں کیا۔ (3)
	فرمانِ نبوی ہے: جس نے وقت پر نماز پڑھی، وضو صحیح کیا اور رُکوع و سجود کو خشوع و خضوع سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا اس کی نماز سفید اور براق صورت میں آسمانوں کی طرف جاتی ہے اور کہتی ہے: اے بندے! جیسے تونے میری محافظت کی اِسی طرح اللہ تَعَالٰی تجھے محفوظ رکھے لیکن جس نے نماز وقت پر نہ پڑھی نہ وضو صحیح کیا اور اپنے رُکوع و سجود کو خشوع سے آراستہ نہ کیا، اس کی نماز کالی سیاہ شکل میں اُوپر جاتی ہے اور کہتی ہے جیسے تونے مجھے خراب کیا اللہ تَعَالٰی تجھے بھی خراب کرے، یہاں تک کہ اُسے پرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اُس کے منہ پر ماراجاتا ہے۔(4)
بدترین شخص نماز کا چور ہے:
	فرمانِ نبوی :’’ بدترین آدمی نماز کا چور ہے۔‘‘(5)
	حضرت اِبن مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا قو ل ہے: نماز ایک پیمانہ ہے جس نے اسے پورا کردیا وہ کامیاب ہوا اور جس نے اس میں کمی کی اس کے لئے عذاب ہے۔ بعض علماء کا قول ہے نمازی تاجر کی طرح ہے تاجر کو اسی مال سے نفع ملتا ہے جو خالص ہو، اسی طرح نمازی کی عبادت بھی فرائض کو اداکئے بغیر سود مند نہیں ہوتی۔ 
	حضرتِ ابوبکر رَضِیَ اللہُ عَنْہ  نماز کے وقت فرماتے: لوگو! اللہ تَعَالٰی نے تمہارے لئے جو آگ جلائی ہے اٹھو اُسے نماز کے ذریعہ بجھا دو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المرجع السابق ، باب ماجاء فی فضل العبادۃ، ص ۳۴، الحدیث ۱۰۳
2…کشف الخفاء،خاتمۃ یختم بہا الکتاب، ۲/۳۷۶ 
3… مسند احمد ، مسند ابی ہریرۃ ۳/۶۱۷ ، الحدیث ۱۰۸۰۳
4…شعب الایمان باب الحادی والعشرین۔۔۔الخ، تحسین الصلاۃ۔۔۔الخ ۳/۱۴۳، الحدیث ۳۱۴۰ ، لیس بتمام
5…مسند احمد، مسند الانصار، حدیث ابی قتادہ انصاری ۸/۳۸۶، الحدیث ۲۲۷۰۵