Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
126 - 676
 کی سلامتی، سخاوت اور مسلمانوں پر رحم کرنیکی بدولت داخل ہوں گے۔(1)
	حضور انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم کا ارشاد ہے: رحم کرنے والوں پر اللہ تَعَالٰی رحم کرتا ہے تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم فرمائے گا۔(2)
	فرمانِ نبی کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم ہے: جو کسی پر رحم نہیں کرتا، اس پر رحم نہیں کیا جاتا جو کسی کو نہیں بخشتا اسے نہیں بخشا جاتا۔(3)
	حضرت مالک بن اَنَس رَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے: حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ سَلَّم نے فرمایا: تم پر مسلمانوں کے چار حقوق ہیں اپنے محسن کی امداد کرو گناہگار کے لئے مغفرت طلب کرو مریض کی عیادت کرو اور توبہ کرنے والے کو دوست رکھو۔(4)
	روایت ہے کہ حضرتِ موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ تَعَالٰی سے سوال کیا: اے اللہ! تو نے مجھے کس وجہ سے صفی بنایا ہے؟ ربّ تعالیٰ نے فرمایا: مخلوق پر تیرے رحم کرنیکی وجہ سے۔
	 حضرتِ ابوالدرداء رَضِیَ اللہ عَنْہ بچوں سے چڑیاں خرید کر انہیں چھوڑ دیتے اور فرماتے جاؤ آزادی کی زندگی بسر کرو۔
	فرمانِ نبوی ہے کہ رحمت، شفقت اور محبت میں تمام مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں ، جب جسم کا کوئی عضو تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے تو سارا جسم اس درد اور تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے۔(5)
حکایت :
	بنی اسرائیل پر سخت قحط کا زمانہ تھا، ایک عابد کا ریت کے ٹیلے سے گزر ہوا تو اس کے دل میں خیال آیا کاش یہ ریت کا ٹیلہ آٹے کا ٹیلہ ہوتا اور میں اس سے بنی اسرائیل کے پیٹ بھرواتا، اللہ تَعَالٰی نے بنی اسرائیل کے نبی کی طرف وحی بھیجی، میرے اس بندہ سے کہدو کہ تجھے اِس ٹیلے کے برابر بنی اسرائیل کو آٹا کھلانے سے جتنا ثواب ملتا ہم نے تمہاری
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الایمان ، الرابع والسبعون۔۔۔الخ ، باب فی ا لجود و السخاء ،۷/۴۳۹، الحدیث ۱۰۸۹۲، ۱۰۸۹۳
2…ترمذی، کتاب البروالصلۃ ، باب ماجاء فی رحمۃ المسلمین ،۳/۳۷۱، الحدیث ۱۹۳۱
3…مسند احمد، مسندالکوفین، ۷/۷۱، الحدیث ۱۹۲۶۴
4…فردوس الاخبار،۱/۲۱۵، الحدیث ۱۵۰۲ بتغیر قلیل ( عن انس بن مالک)
5…مسلم،کتاب البروالصلۃ والاٰداب، با ب تراحم المؤمنین۔۔۔الخ، ص ۱۳۹۶ الحدیث ۶۶۔ (۲۵۸۶)