Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
6 - 27
 قائم کردہ فیکٹری بیچنے کی ترکیب بنارہے ہیں۔
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس عبرت ناک حِکایت پر غور فرمایئے! جب انہوں نے کام کی ابتدا کی ہوگی اور کاروبار ترقی کے زینے طے کرنے لگا ہوگاتوکتنی خوشی حاصل ہوئی ہوگی ! مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ یہ لاکھوں روپے اپنے جگر کی تبدیلی کیلئے جمع کررہے ہیں۔شرعی مسئلہ یاد رکھئے کہ َاعضا کی تبدیلی جائز نہیں ۔    ؎
جہاں میں ہیں عبرت کے ہرسو نُمونے  	مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ وبُونے
جو آباد تھے وہ مَحَل اب ہیں سونے		کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آزمائشوں کی بارش
   مصیبت زدو ! ہمّت مت ہارو! مصیبتیں اِنْ شَآءَاللہ دونوں جہانوں میں بیڑا پار کروا دیں گی چُنانچہ حضرتِ سیِّدُنا اَنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت  ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:جب اللہ عَزَّ وَجَلَّکسی بندے سے مَحَبَّت فرماتا ہے تو اُس پر آزمائشوں کی با رِش برساتاہے پھر جب وہ بندہ اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ کو پکار تا ہے:’’ اے میرے رب عَزَّ وَجَلَّ!‘‘ تواللہ عَزَّ وَجَلَّفرماتا ہے:’’ میرے بندے! تُو جو کچھ