Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
5 - 27
پریشانی ، بے روزگاری وغیرہ آزمائش آپڑے ہمیں یِہی سمجھنا اور کہنا چاہئے کہ ’’ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔‘‘کیوں کہ ہر مصیبت سے بڑی مصیبت ہوتی ہے۔ مَثَلاً گھر میں چوری ہو جائے تواگر چِہ مالی نقصان ہوا ہے مگر یہی کہنا چاہئے : ’’ اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔‘‘ کیونکہ اگر ڈاکو حملہ کرتے تو شاید مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہو جاتا !یہ بھی ذہن میں رہے کہبسااوقات دنیا میں ملنے والی نعمت بہت بڑی مصیبت کا باعث بھی بن جاتی ہے،مَثَلاً کسی کا پانچ کروڑ کا بونڈکھلا! بظاہر یہ خوشی کے مارے پاگل کردینے والامُعاملہ ہے مگراُسے کیا معلوم کہ اُس کے حق میں یہ نعمت ہے یا مصیبت؟ آیا اِس رقم کے ذَرِیعے مسجد کی تعمیر کی سعادت ملے گی یا اس دولت کے سبب ڈاکوئوں کے ذَرِیعے جان بھی چلی جائے گی! کس کو معلوم کہ یہ کروڑوں روپے عیش و عشرت میں وسعت کے لیے آئے ہیں یا انعام یافتہ کے لئے اپنے یاگھر کے کسی اہم فرد کی بیماری کے علاج کے لیے پہنچے ہیں! جی ہاں! ایسا ہونا ممکن ہے۔ چُنانچِہ اِس ضِمْن میں ایک سچّی حکایت سنئے:
جگر کی تبدیلی(حکایت)
	 ایک مبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میرے ایک عزیز جنہوں نے ساری زندگی محنت و مشقّت کرکے کافی دُنیو ی مال جمع کیا اور اب وہ ایک فیکٹری کے مالک ہیں، انہیں ڈاکٹروں نے علاج کے لیے جگر(LIVER) کی تبدیلی کا مشورہ دیا ہے جس پر کم و بیش 75لاکھ روپے کا خرچ مُتوقِّع ہے۔ جس کے لیے وہ بے چارے برسوں کی محنت سے