شدید سردرد سے نجات مل جائے گی، چند دن کے استعمال سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دردِ سر کامرض جاتا رہے گا۔شوگر کے مریض چینی کے بجائے12عددہرے پودینے کے پتے الائچیوں کے ساتھ استعمال کریں۔
یورک ایسڈ کا علا ج،مولی اور لیموں سے
ایک درمیانی سائز کی مولی کے ٹکڑے کر کے اس پر ایک لیموںچِھڑک کر،دیگر نمک مسالا ڈالے بغیر نہار منہ کھالیجئے ایک گھنٹے تک اور کوئی چیز مت کھایئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ’’ یورک ایسڈ‘‘ نارمل ہوجائے گا۔ (یہ عمل 7روز تک کیجئے)
شوگر، کولیسٹرول اورہائی بلڈپریشر کا آسان علاج
کریلے چھیل کر سُکھا لیجئے، پھر بیج سمیت پیس کر پائوڈر بنا لیجئے۔صبح و شام آدھی آدھی چمچی کھانے سے شوگر ،ہائی بلڈپریشر اور کولیسٹرول کے مَرَض میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کا روحانی علاج
{۳۲}جسمانی ،نفسیانی ، مختلف بیماریوں، ٹینشن ، ڈپریشن، اثرات،جادو، نظرِبد اور بندش وغیرہ کے لیے ایک عجیبُ الاثر عمل ہے۔تمام عمل گھر والے اگریہ کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ گھریلوناچاقیوں اورپریشانیوں سے نجات ملے، گھر امن کا گہوارہ بنے۔
فجر کی دو سنتوں اور ظہر،مغرب و عشا کے فرضوں کے بعد والی دو سنتوں میں سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ کے بعدقراٰنِ کریم کی آخری چھ سورتیں اس طرح پڑھئے: پہلی رکعت میں سُوْرَۃُالْکٰفِرُوۡن ، سُوْرَۃُالنَّصۡر اور سُوْرَۃُ اللَّہَب اور دوسری رکعت میں ، سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص اور سُوْرَۃُ الْفَلَق