Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
22 - 27
{۱۱} یَا حَفِظُ، یَا خَا فِضُ500  بار پڑھئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دشمن کے صدمے سے امان میں  رہیں گے۔  
{۱۲}اگر طاقتور دشمن سے جان و مال کو خطرہ لاحِق ہو تو ہر نماز کے بعد یَاذَاالۡجَلَالِ وَالۡاِ ِکۡرَام 421 بار (اوّل آخِر ایک بار دُرُود ِ پاک)پڑھئے پھر گڑ گڑا کر حفاظت کی دعا کیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ دشمن کے شَرّ وفساد سے محفوظ رہیں گے۔
کَشتی(اور ہر طرح کی سواری)  کی حفاظت  کے 2 اَوراد
{۱۳}کَشتی میں سُوار ہونے سے پہلے لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 21بار پڑھ لینے والے کا سارا سفر اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آرام و سُکون کے ساتھ کٹے گا اور وہ کَشتی ڈوبنے سے بچی رہے گی۔
{۱۴}کَشتی یا کسی بھی سُواری پرسُوارہوتے وَقت یَاحَیُّ یَا قَیُّوۡمُ 132بارپڑھ لیں گے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ راستے کی آفتوں سے حفاظت ہو گی یہاں تک کہ زور دار طوفان میں بھی کشتی ڈوبنے سے بچی رہے گی۔
سفر میں آسانی و کامیابی کے 2 اعمال
{۱۵} سفر شروع کرنے سے پہلے لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 11مرتبہ پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ سفر میں آسانی ہو گی۔
{۱۶} لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 49بارلکھ کر سفر میں ساتھ رکھنے سے گھر آنے تک زمینی اور دریا ئی آفتوں سے حفاظت رہے گی اور جس مقصد کے لئے سفر کیا ہو گا اُس میں کامیابی نصیب ہو