Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
16 - 27
اُس وقت یہ ذِہن بنا نا نصیب ہو جائے کہ شاید آخِرت کے بجائے دنیا ہی میں سزا دے دی گئی ہے ۔اِس طرح اُمّید ہے کہ صَبْر آسان ہو جائے گا۔ خدا کی قسم ! مرنے کے بعد ملنے والی سزا کے مُقابلے میں دُنیا کی سزا انتہائی آسان ہے، دُنیا کی مصیبت آدمی برداشْتْ کرہی لیتا ہے مگر آخِرت کی مصیبت برداشت کرنا ناممکن ہے  یہاں تک کہ اگر کوئی کہدے کہ میں قَبْر یا جہنَّم کا عذاب برداشت کر لوں گا تو وہ کافِر ہو جائے گا۔ 
ہمارے حق میں کیا بہتر ہے ، ہمیں نہیں معلوم	
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ جو کرتا ہے یقینا وہ صحیح کرتا ہے، بَسا اوقات بعض مُعاملات بندے کی سمجھ میں نہیں آتے لیکن بَہُت مرتبہ اُس کے حق میں اُسی میں بہتری ہوتی ہے۔  چنانچِہ پارہ2 سُوْرَۃُ الْبَقْرَہ کی آیت216 میں ارشاد ہوتا ہے: وَعَسٰۤی اَنۡ تَکْرَہُوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْۚ وَعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ شَرٌّ لَّکُمْؕ وَاللہُ یَعْلَمُ وَ اَنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ﴿۲۱۶﴾٪ (پ۲، البقرۃ : ۲۱۶)
ترجَمۂ کنزالایمان: اور قریب ہے کہ کوئی بات تمھیں بُری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو اور  (اللہ عَزَّ وَجَلَّ)  جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔
ہر ایک کو امتِحان کیلئے تیّار رَہنا چاہئے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایمان کے ساتھ زِندَگی گزارنے والا ہی کامیاب ہے،