Brailvi Books

مینڈک سُوار بچّھو
10 - 27
 نور کے صدقے پریشان حالوں کیلئے نور نور ہوکر  جگمگا اُٹھے گی۔   
خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا	جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے
یَارَسُولَ اللہ!آکر قبر روشن کیجئے	ذات بے شک آپ کی تو مَنبعِ انوار ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد						
کاش ! ہمارے بدن قینچیوں سے کاٹے جاتے!
جب بھی مصیبت آئے صَبْر کر کے اَجر کے حقدار بنئےاللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ پارہ23 سُوْرَۃُ الزُّمَر
کی آیت 10میں ارشاد فرماتا ہے: 
اِنَّمَا یُوَفَّی الصّٰبِرُوۡنَ اَجْرَہُمۡ بِغَیۡرِ حِسَابٍ ﴿۱۰﴾ترجَمۂ کنزالایمان: صابروں ہی کو ان کا ثواب بھرپور دیا جائے گا بے گنتی ۔
	 صدر الافاضل حضرتِ علاّمہ مولاناسیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی اس آیت کے تحت لکھتے ہیں: حضرتِ مولائے کائنات، علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ :ہر نیکی کرنے والے کی نیکیوں کا وزن کیا جائے گا سوائے صَبْر کرنے والوں کے کہ انہیں بے اندازہ اور بے حساب دیا جائے گا اور یہ بھی مروی ہے کہ اصحابِ مصیبت و بلا (یعنی مصیبت زدہ لوگ)حاضر کئے جائیں گے، نہ ان کے لئے میزان (ترازو)قائم کی جائے نہ ان کے لئے دفتر (یعنی نامۂ اعمال ) کھولے جائیں،ان پر اجروثواب کی بے حساب بارِش ہوگی یہاں تک کہ دنیا میں عافیت کی زندگی بسر کرنے والے انہیں دیکھ کر