اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مینڈک سُوار بچّھو
شیطٰن لاکھ سستی دلائے یہ رسالہ(29 صَفْحات)مکمَّل پڑھ لیجئے
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آفتوں پر صبر کی سوچ پروان چڑھے گی۔
دُرُود شریف کی فضیلت
دو جہاں کے سلطان ، سَرورِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مغفرت نشان ہے: مجھ پر دُرُودِپاک پڑھنا پُلْ صراط پر نور ہے، جو روزِ جمعہ مجھ پر اَسّی بار دُرُودِپاک پڑھے اُس کے اَسی سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
(اَلْفِرْدَوْس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۴۰۸ حدیث۳۸۱۴)
حضرتسیِّدُنا یوسُف بن حَسَن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں:ایک مرتبہ میں حضرت سید نا ذُوالنُّون مصریعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیکے ساتھ کسی تالاب کے کنارے حاضر تھا، اچانک ہماری نظر ایک بَہُت بڑے بچھو پر پڑی، اتنے میں ایک بڑا سامینڈک تالاب سے نکل پڑا! بچھو اُس مینڈک پرسُوار ہوگیا!اب مینڈک تیرتا ہوا تالاب کے دو سرے کنارے کی طرف بڑھنے لگا ۔یہ منظر دیکھ کر ہم تیزی سے تالاب کے اُس پارجا پہنچے، کنارے پر پہنچ کرمینڈک نے بچھوکو اُتا ر دیا ،بچھو تیزی سے ایک سمت چل دیا،ہم بھی اس کے تعاقب