Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
9 - 32
کرنے کے لیے صوبائی سطح پرعظیم الشان سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا ، عاشقانِ رسول نے بڑے ہی جوش وخروش سے شرکت کی، خوش قسمتی سے مجھے بھی اس کی بہاریں دیکھنے کی سعادت مل گئی، جب میں اجتماع گاہ پہنچا تو وہاں کثیر تعدادمیں اسلامی بھائی موجود تھے، ایک پرکیف سماں تھا، ہرطرف سنّتوں کی بہاریں تھیں ، اسی اجتماع میں مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے پرسوز بیانات سن کر فکرِ آخرت کا ذہن بنا اور سنّتوں پر عمل کرنے کا جذبہ نصیب ہوا۔ اجتماع کی آخری دن بعد نمازِ عصر اختتامی نشست کا آغاز ہوا جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا خصوصی بیان ہوا۔ آپ دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کاپرسوز سنتوں بھرا بیان سنا تو دِل میں فکرِآخرت کی شمع فروزاں ہوگئی مزید آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی محبت وعقیدت سے مالامال ہوگیا ۔ نمازِ مغرب ادا کرنے کے بعد ذکرُ اللّٰہ ہوا،اللّٰہ اللّٰہ  کی صدائوں سے فضا گونجنے لگیاور پھر تصورِ مدینہ کرایا گیا اور تصور ہی تصور میں تمام عاشقانِ رسول سوئے مدینہ روانہ ہوگئے، حاضرین پر ایک عجب کیفیت طاری تھی، جس وقت مدینے کی پاکیزہ گلیوں میں داخل ہوئے اور قافلہ ان پاکیزہ راہوں کی برکتوں سے اپنا دامن بھرتا ہوا روضۂ رسول پر حاضر ہوا، میں بھی تصور میں سنہری جالیوں کے جلوؤں میں گم تھا اسی دوران مجھ پر کرم ہوگیا اور میں نے دل کش نظارے دیکھے۔ نعتیہ اشعار نے مزیدعاشقانِ رسول پر رقت طاری کردی