Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
7 - 32
 درسِ فیضانِ سنت سے خوب فیض یاب ہوتے اور پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پیاری پیاری سنتیں سیکھتے، بھائی جان وقتاًفوقتاً مجھے نیکی کی دعوت دیتے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی ترغیب دلاتے، ان کی مسلسل انفرادی کوشش کی برکت سے میرا دل نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے سے سرشار ہوگیا، میں بھی بڑے بھائی کی ہمراہ محلے کے دیگر اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دینے لگا ۔ اس طرح ہمارے علاقے سے اسلامی بھائیوں کا ایک قافلہ ہر ہفتے بعد نمازِ مغرب جامع مسجد میاں سیف العلی محلہ میانہ (میانوالی) میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے لیے روانہ ہونے لگا۔ ہفتہ وار اجتماعات کی بھی کیا خوب برکات ہیں ، یہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات، ذکرُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حلقے اور اختتام پر ہونے والی دُعا وں کے ذریعے مجھے روحانی سکون اور ایمانی تازگی نصیب ہونے لگی، رضائے الٰہی پانے کے لیے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا مدنی ذہن بن گیا، میں جب سنّتوں کے عامل اسلامی بھائیوں کو مدنی حلیے میں دیکھتا تو مجھے بہت اچھا لگتا ان کے سروں پر سبزسبز عمامے کی بہار دیکھ کر مجھے بھی عمامہ شریف کی سنّت سے پیار ہوگیا اوریوں میں بھی سبز سبز عمامہ سجاکر سنّت پر عمل کرنے کا ثواب پانے لگا ۔ مسجد میں درس فیضان سنّت دینے کی سعادت بھی ملنے