Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
3 - 32
 کی نماز پڑھنا شروع کردی اور نیکیوں کی طرف مائل ہونے لگا، میرے جذبے کو دیکھ کر ان مبلغ اسلامی بھائی نے مزید انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے درس و بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور ہفتہ وار اجتماع میں جانے کا ذہن دیا یوں درس وبیان کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ ساتھ سنّتوں بھرے اجتماع کی پُرکیف فضاؤں میں بھی جا پہنچا، یوں آہستہ آہستہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوتا گیا اور اپنے محلے کی مسجد میں درس دینے کی سعادت بھی حاصل کرنے لگا۔ خوابِ غفلت سے بیداری نصیب ہوئی تو اپنے سابقہ گناہوں پر ندامت و شرمندگی ہوئی چنانچہ میں نے سابقہ تمام گناہوں سے توبہ کی اور برے دوستوں سے ناطہ توڑ کر دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے رشتہ جوڑ لیا نیز امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر قادری عطاری سلسلے میں بھی داخل ہوگیا۔ مدَنی ماحول کی مشکبار فضائیں کیا ملیں میرے اندر نمایاں تبدیلیاں رونما ہونے لگیں ، میرے اخلاق وکردار اچھے ہوگئے ، بری خصلتیں رخصت ہوگئیں ، پہلے لوگوں کو تنگ کرنا میرا مَشْغلہ تھا مگر اب ’’احترامِ مسلم ‘‘ کے جذبے سے سرشار ہوگیا، ہرایک سے پیار ومحبت سے پیش آنا، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں پر شفقت کرنا میرامعمول بن گیا، میرے اس اندازِ زندگی کو دیکھ کر گھر کے تمام افراد اور علاقے کے لوگ حیران ہوتے کہ جس آوارہ لڑکے کو سُدھارنا ہمارے لئے بہت مشکل ہوگیا تھا مدَنی