Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
29 - 32
ہمت بندھائی اور بزورِ اصرار مجھے چوک درس دینے پر آمادہ کرلیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ زندگی میں پہلی بار درسِ فیضانِ سنت دینے کی سعادت حاصل ہوئی، اُن مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی نے میری خوب حوصلہ افزائی کی، جس سے مزید درس دینے کا جذبہ بڑھا۔ اس طرح آہستہ آہستہ درسِ فیضانِ سنت دینے لگا، نیکی کی دعوت عام کرنے والا بن گیا اور فیضانِ سنّت کی بدولت مدنی ماحول سے وابستہ ہوتا گیا۔ مدَنی ماحول میں آتے ہی سنّتوں کی بہار آگئی، سبز عمامہ شریف سر پر سجا لیا، چہرہ داڑھی شریف سے روشن کرلیا اور مزید سنّتوں کو اپنے معمولاتِ زندگی میں شامل کرلیا۔ مدَنی ماحول میں علمِ دین کا ایساذوق نصیب ہوا کہ عالمِ دین بننے کا شوق بیدار ہوگیا اور یوں دعوتِ اسلامی کے عظیم علمی شعبے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے کر حصولِ علمِ دین میں مشغول ہوگیا۔ اس دوران سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی سعادت بھی ملی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریردرسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے کے بعد جامعاتُ المدینہ (للبنین) میں کابینہ سطح پر خادِم (نگران) کی حیثیت سے علم دین کی خدمت میں مصروف عمل ہوں ۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	شعبہ امیرِ اہلسنّت 	مَجْلِس اَلمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ{دعوتِ اسلامی}
یکم ذی الحجۃ الحرام۱۴۳۵؁ھ بمطابق 27ستمبر 2014 ؁ء