Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
24 - 32
 گانے سنتے سنتے ہی سوجاتا تھا۔بدقسمتی سے نمازیں قضا ہونے کا کوئی احساس نہ تھا۔الغرض میرے چہار سو غفلت وجہالت کا اندھیرا تھا، جس کے کافور ہونے اور میری زندگی میں مدَنی انقلاب کا سورج طلوع ہونے کا سبب کچھ یوں بنا، خوش قسمتی سے ہمارے پڑوس میں مدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی رہائش پذیر تھے جو میری حالت ِزار سے بخوبی واقف تھے۔ ایک روز جب اُن سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بڑے ہی میٹھے انداز میں میری قبر و آخرت کی بہتری کی خاطر مجھ پر انفرادی کوشش فرمائی اوراسلامی احکام جاننے اور اپنے ایمان کو جلا بخشنے کے لئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ ان کے  میٹھے کلمات میرے کانوں میں رس گھولنے لگے اور میں اجتماع کے لئے راضی ہوگیا اور یوں ایک بار ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوگیا۔جب میں اجتماع گاہ پہنچا تو وہاں ہر طرف سنتوں کی بہار سبز عماموں کا نکھار اور اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد دیکھ کر بہت اچھا لگا ، میرے لیے یہ ایک نئی دنیا تھی جہاں پیار ومحبت کی فضا قائم تھی، عاشقانِ رسول کا اندازِ گفتار بڑا ہی پیار بھرا تھا، میں وہاں کے پُرکیف مناظر سے خوب محظوظ ہوا ، مزید سنّتوں بھرے بیان اور اختتامِ اجتماع میں ہونے والی دعا نے میری سوچ وفکر کا محور ہی بدل دیا ، میرے دل پر ایک عجب سکون کی کیفیت طاری ہوگئی، میں اس سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتوں سے مالامال ہوکر گھرلوٹا۔ اس کے بعد ہفتہ وار