Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
23 - 32
 کرنے میں مشغول ہوگیا۔ یہاں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ علم ِدین کی عظیم دولت سے مالامال ہونے کے ساتھ شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبتِ بابرکت بھی مجھے مُیَسَّر آئی۔دل جمعی سے درس نظامی پڑھنے کے ساتھ ساتھ مدَنی کاموں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 2009؁ء میں اپنے مرشدِ پاک امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے طفیل یہ کورس مکمل کیا اور آپ ہی کے مبارک ہاتھوں سے دستارِ فضیلت اپنے سر پر سجائی۔ تادمِ تحریر جامعۃُ المدینہ مظفرآباد (کشمیر) میں ناظم و مُدَرِّس کی حیثیت سے خدمت ِعلم دین کرنے کی سعادت پارہا ہوں ۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}انفرادی کوشش کی برکت
	بابُ الاسلام (سندھ) بیراج روڈ سکھرمدینہ مارکیٹ کے مقیم اسلامی بھائی غلام مجتبیٰ عطاری المدنی اپنی داستان عشرت اور اس کے خاتمے کے اسباب کچھ یوں تحریر کرتے ہیں : دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں گناہوں کے مُہلک مرض کا شکار تھا اوراس کا اصل سبب گھر کے ماحول کا درست نہ ہوناتھا، یہی وجہ تھی کہ نت نئے فیشن اپنانا، فلموں ڈراموں کے ذریعے حرام دیکھنا سننا میرے شب و روز کے معمولات میں شامل تھا۔ گانے سننے کا اس قدر جنونی تھا کہ مَعَاذَاللّٰہ جب تک دوچار گانے نہ سن لیتا نیند ہی نہ آتی تھی، بلکہ اکثر اوقات