Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
22 - 32
 کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر قبر و آخرت سنوارنے کا فیصلہ کرلیا۔ پھر میں نے اُنہی اسلامی بھائی سے دوبارہ رابطہ کیا اور ان سے اپنی دِلی خواہش کا اظہار کیا۔ میری بات سن کر انہوں نے خوشی کا اظہار فرمایا اور ہاتھوں ہاتھ میرا نام مع ولدیت بیعت فارم پر لکھ کر اس مکتوب کو بارگاہِ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے لئے روانہ فرما دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ چند ہی دنوں میں مجھے بیعت نامہ موصول ہوگیا اور یوں میں قادری عطاری سلسلے میں داخل ہوگیا۔ ایک ولیِ کامل کا دامن کیا تھاما میرے اندر عمل کا ایسا جذبہ بیدار ہوا کہ نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بن گیا۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور دینی کتابوں کے مطالعے کی برکت سے علمِ دین سیکھنے کا جذبہ مل گیااور میں عالمِ دین بننے کے خواب دیکھنے لگا۔ جب گھر والوں کو میرے اس نیک ارادے کا علم ہوا تو افسوس! بجائے حوصلہ افزائی کے مجھے ان کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ مگر میں اپنی مدَنی سوچ پر قائم رہا اور اپنی بات پر مصر رہا، چنانچہ میٹرک کرنے کے بعد انہوں نے میرے عزم واستقلال کو دیکھتے ہوئے اپنی رِضامندی کا اظہار کردیا اور مجھے علمِ دین حاصل کرنے کے لئے باب المدینہ (کراچی) جانے کی اجازت دیدی۔ میں نے ہاتھوں ہاتھ زادِ راہ تیار کیا اور اپنے مقصد کو پانے کے لیے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ روانہ ہوگیا۔ وہاں پہنچ کر میں نے جامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے لیا اور عالم کورس