Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
19 - 32
حیرت انگیز طور پر مجھ میں نمایاں تبدیلی واقع ہونے لگی۔ آہستہ آہستہ میں بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی رنگ میں رنگتا چلا گیا، عمامہ شریف کا تاج ہر وقت میرے سر پر رہنے لگا، نمازِ پنجگانہ کا پابند بن گیا، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ 1998؁ء میں مدرسۃ ُالمدینہ سے قراٰن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اور اس کے بعدجامعۃُ المدینہ میں داخلہ لے کر عالم کورس کرنے میں مشغول ہوگیا۔ جامعۃُ المدینہ کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول میں میرا کردار مزید اچھا ہوگیا، جہاں علمِ دین کا اکتساب ہوا وہیں اپنے علم پر عمل کرنے، مدَنی قافلوں میں سفر کے ذریعے اسے دوسروں تک پہنچانے اور مدَنی کاموں کے ذریعے اصلاحِ اُمت کرنے کا سنہری موقع بھی ہاتھ آیا۔ نیز شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے بیعت ہوکر قادری عطاری بننے کا شرف بھی نصیب ہوگیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّفیضانِ امیراہلسنّت سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرچکا ہوں اور تادمِ تحریر تقریباً 4 سال سے جامعۃُ المدینہ میں تدریس کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}دل کی دنیا بدل گئی
	مظفرآباد (کشمیر) کے مقیم اسلامی بھائی ابو جمیل محمد شکیل عطاری المدنی