Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
17 - 32
	حضرت سَیِّدُنا امام محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِیْ نقل فرماتے ہیں : حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام  نے بارگاہ ِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ میں عرض کی: ’’یا اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ )! جو اپنے بھائی کو بُلائے ، اُسے نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے تو اس کی جزا کیا ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’میں اس کی ہر بات پر ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہوں اور اسے جہنم کی سزا دینے میں مجھے حیاء آتی ہے۔‘‘ (مکاشفۃ القلوب، باب فی الامر والمعروف، ص۴۸)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}مَدَنی ماحول کی تربیت
	ضلع مظفر آباد (کشمیر، پاکستان) کے علاقے اپر گوجرہ (درل نکر) کے مقیم اسلامی بھائی محمد توفیق خورشید عطاری المدنی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکات کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں : بچپن میں گھر والوں نے مجھے حفظِ قراٰن کرانے کے لئے ایک سنّی مدَرسے میں داخل کروادیا تھا جہاں میں قرآنِ مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے لگا، مگر افسوس! میری عمَلی حالت بہت ابتر تھی۔ نیکیوں سے کوسوں دور، گناہوں میں مخمور آوارہ لڑکوں کی طرح زندگی گزار رہا تھا۔ سنتوں پر عمل کرنے کا شوق تھا نہ ہی عبادتِ الٰہی بجالانے کا کوئی ذوق۔ میرے اُجڑے گلستان میں عمل کی بہار کچھ اس طرح آئی، ہمارے ایک عزیز جن