Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
16 - 32
 لوگوں کی اصلاح میں مصروف ہوگیا نیز امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہوکر سلسلہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہوگیا۔ تادمِ تحریر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سے متصل عمارت میں قائم جامعۃُ المدینہ سے سند ِفراغت حاصل کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے علمی تحقیقی شعبے ’’اَلْمَدِینَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘ کے شعبہ ’’فیضانِ حدیث‘‘ میں خدمت ِعلم ِدین کا فریضہ سرانجام دے رہا ہوں ۔ یہ سب کچھ مدنی قافلے کی برکتیں ہیں کہ جس کی بدولت نہ صرف مجھ جیسا ماڈرن اور گناہوں کا شکار نوجوان نیکیوں کا طلبگار بن گیا بلکہ ہمارے گاؤں میں مدَنی کاموں کی بہار آگئی ۔ 
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ مدَنی بہار سے راہِ خدا میں سفر کرنے والے مدَنی قافلوں کی اہمیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدَنی قافلے کی بدولت گائوں والے راہِ راست پرگامزن ہوگئے اور خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار ہوگئے۔ راہِ خدا میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے بے شمار فضائل ہیں چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بنام ’’رہنمائے جدول‘‘ کے صَفْحَہ 138 پر بحوالہ ’’مسند امام احمد‘‘ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ’ ’جو قدم راہِ خدا میں خاک آلود ہونگے ان کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔‘‘(مسند امام احمد، ۵/۳۹۶، حدیث:۱۵۹۳۵)