Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
15 - 32
 ہوئی اور ان کے اخلاق ومحبت بھرے اندازِ گفتگو کو لوگوں نے ملاحظہ کیاتو ان کی محبت مزید دِلوں میں گھر کر گئی۔ شرکائے مدنی قافلہ نے گاؤں کے لوگوں پر انفرادی کوشش کی اور انہیں احکامِ اسلام بجالانے، سنّتوں کو اپنانے اور سامانِ آخرت اکٹھاکرنے کا مدنی ذہن دیا۔ اس دوران میری ملاقات امیرِ قافلہ سے ہوئی، انہوں نے بڑے محبت بھرے انداز میں مجھے دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دورانِ گفتگو ان اسلامی بھائی نے مجھے راہِ خُدا میں سفر کرنے اور علمِ دین حاصل کرنے کی فضیلت سے آگاہ کیا اور انفرادی کوشش کے ذریعے مجھے عالمِ دین بننے کی ترغیب دلائی ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے کرم فرمایا اور مجھ پر ان کی انفرادی کوشش کا اثر ہوگیا چنانچہ اسی نیک جذبے کے تحت کچھ ہی عرصہ بعد میں نے راہِ علم اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اور علمِ دین حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) کے لیے روانہ ہوگیا۔ وہاں پہنچ کر جامعۃُ المدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لے لیااورمیں علمِ دین کے طلب گاروں میں شامل ہوگیا۔سنّتوں کے پیکر اساتذہ اور طلباء کی رفاقت کیا مُیَسَّر آئی میرا دل گناہوں سے بیزار ہوگیا اور مجھے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی ، نیکیوں کی قدرومنزلت دل میں پیدا ہوگئی اور میں نے بقیہ زندگی کو خدمتِ دین کے لئے وقف کرنے کا عزم کرلیا۔ حصولِ علمِ دین کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح اور دیگر