دین کے مختلف ذرائع مثلاًدرس نظامی، 63 روزہ تربیتی کورس، ہفتہ وار اجتماعات اور راہِ خُدا میں سفر کرنے والے مدَنی قافلوں کے ذریعے علمِ دین حاصل کیجیے اور اپنی اولاد کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے لئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعۃُ المدینہ میں داخل کروائیے اِنْ شَآءَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔ علم و علماء کی فضیلت کے بارے میں قرآن مجید کے پارہ 28، سورۃ المجادلہ، آیت نمبر 11 میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
یَرْفَعِ اللہُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمْ ۙ وَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ ط، ترجمۂ کنز الایمان: اللّٰہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا۔
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 743 صفحات پر مشتمل کتاب ’’جنت میں لے جانے والے اعمال‘‘ کے صَفْحَہ 35 پر بحوالہ ’’سُنَنُ التِّرْمِذی‘‘ منقول ہے: سرکار ِنامدار، شہنشاہِ خوش خصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ادنیٰ شخص پرہے‘‘۔ پھر رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’بیشک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے فرشتے اور زمین وآسمان والے