کے علمائے کرام اور دیگر سنی دارُ العلوم کے ماہر اساتذۂ کرام سے اِکتسابِ علم کا سلسلہ رہا،اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پڑھنے کے ساتھ ساتھ مدَنی کاموں میں بھی حصہ لیتا رہا۔ 2003ء میں جامعہ نظامیہ رضویہ (مرکزالاولیاء، لاہور) سے دورۂ حدیث شریف پڑھنے کے بعد سند ِفراغت حاصل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ پھر مزید طلبِ علم کا شوق مجھے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی) کھینچ لایا، یہاں آکر میں نے ’’تَخَصُّص فِی الْفِقْہ‘‘ (مفتی کورس) میں داخلہ لے لیا ۔
’’تَخَصُّص فِی الْفِقْہ ‘‘ سے فراغت حاصل کرنے کے بعد ایک سال جامعۃُ المدینہ کی ایک شاخ میں تدریس کے فرائض سرانجام دیتا رہا اور دوسرے سال مدنی مرکز کے حکم پر جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ پرانی سبزی منڈی (باب المدینہ کراچی) میں تدریسی فرائض سرانجام دینے کے لئے مقیم ہوگیا جہاں تادمِ تحریر ’’تَخَصُّص فِی الْفُنُون‘‘ کے درجہ میں مدَنی عُلما (جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التحصیل عُلماء کو مدَنی علماء کہا جاتا ہے ) کو معقولات (یعنی منطق و فلسفہ)پڑھانے کے ساتھ ساتھ جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کو تفسیر، حدیث، اصولِ فقہ و اصولِ تفسیر، میراث وغیرہ اور متعدد فنون کی کتب پڑھانے کی سعادت سے مالا مال ہورہا ہوں ، اور ساتھ ہی تصنیف وتالیف، بعض عربی و فارسی کُتُب و رسائل کے تراجم اور تقریباً ایک سال سے کُتُبِ درسیہ کے ترجمہ و حواشی پر بھی کام کر رہا ہوں ۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی