Brailvi Books

میٹھے بول کی برکتیں
10 - 32
 اور یوں تمام اسلامی بھائیوں نے تصور ہی تصور میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں صلوٰۃ وسلام کے نذرانے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔تصور مدینہ کے بعد دُعا ہوئی، میں نے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ  کی بارگا ہ میں دعا کے لیے ہاتھ اُٹھا دیے اور اپنے لیے مغفرب طلب کی ، دوران دعا کئی آنکھیں پُرنم تھیں ، دعا کے اختتام پراللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت میں صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سنّتوں بھرے اجتماع کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر میں دعوتِ اسلامی کا گرویدہ ہوگیا اور اس کی حَقَّانیت مجھ پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی اور دِل نے اس بات کی گواہی دی کہ یہ اہلِ حق کا اجتماع ہے۔ اسی اجتماع کی برکت سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری، عطاری سلسلے میں داخل ہوگیا۔ دامنِ عطار سے کیا وابستہ ہوا میرے نیکی کی دعوت کے جذبے کو چار چاند لگ گئے اور میں مزید جوش و خروش سے مدنی کاموں میں حصے لینے لگا ۔ 
	دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول   سے وابستہ ہونے کی برکت سے  علمِ دین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہوگیا چنانچہ اسی مقدس جذبے کے تحت میں نے درس نظامی (عالم کورس) کے لیے جامعۃ المدینہ کاہنہ مرکزالاولیا لاہور میں داخلہ لے لیا اورعلم دین کے نور سے روشن ومنور ہونے لگا ۔دعوتِ اسلامی کے جامعۃ ُالمدینہ