اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُودِ پاک کی فضیلت
امیرِاہلسنّت،حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’برے خاتمے کے اسباب ‘‘میں بحوالہ ’’مَجْمَعُ الزَّوَائِد‘‘ دُرُودِ پاک کی فضیلت نقل فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم ،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشبودار ہے: ’’جس نے مجھ پر سومرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنَّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَداء کے ساتھ رکھے گا۔‘‘(مجمع الزوائد، ۱۰/۲۵۳، حدیث: ۱۷۲۹۸)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{1}میٹھے بول کی برکتیں
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے گلبہار نمبر 1 کے مقیم اسلامی بھائی بنام محمد احمد عطاری المدنی اپنی سابقہ گناہوں بھری زندگی کا تذکرہ اپنے مکتوب میں کچھ اس طرح کرتے ہیں : بد قسمتی سے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بُرے دوستوں کی صحبت میں گِھر گیا اور ان کے ساتھ گھومنا پھرنا میرا روز کا معمول بن