ملاقات ہوئی تھی۔ ایک اسلامی بھائی نے پرسوز آواز میں نعت شریف پڑھی اور پھر مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سادہ مگر دل میں اتر جانے والے انداز میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماعِ ذکر و نعت کے بعد ملاقات فرماتے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی بھرپور ترغیب دلائی۔ پہلے پہل تو میں نے انکار کیا مگر ان کا اصرار جاری رہا، اب وہ اکیلے نہ تھے بلکہ میرے ماموں جان بھی ان کے ساتھ مل کر مجھے اجتماع میں شرکت کے لئے تیار کرنے لگے ان کی محبت بھری باتوں کے سامنے مجھے ہتھیار ڈالنا ہی پڑے اور بالآخر میں سنّتوں بھرے اجتماع کے لیے آمادہ ہو گیا۔ گھر والوں سے اجازت لے کر عاشقانِ رسول کے ہمراہ سنّتوں بھرے اجتماع کی پُرنور فضاؤں میں پہنچ گیا۔ جہاں عاشقانِ رسول کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ایمان کو تازگی فراہم کر رہا تھا۔ ہر طرف سبز سبز عماموں کی بہار ، دُرُود و سلام پڑھتے عاشقانِ رسول کی لمبی قطار ، سبھی کے چہروں پر مسکراہٹ اور اطمینان کے آثار، میرے دل کو چین و قرار دے کر نیکیوں کی محبت سے سرشار کر گئے۔ اجتماع کی رونق اور ذکر و دعا کی روحانیت دیکھ کر میں بہت حیران ہوا ، میں نے آج تک ایسا بارونق اجتماع نہیں دیکھا تھا، میں بھی اپنے خالی دامن میں علم و حکمت کے مدنی پھول سمیٹنے لگا، سنّتوں بھرے اجتماع کے پُرکیف لمحات سے