Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
3 - 29
چنانچہ ان اسلامی بھائی نے بھی بخوشی اس ذمہ داری کو قبول کر لیا اور تینوں دن نہایت جوش و جذبہ کے ساتھ مسجد کی صفائی وغیرہ اور اسلامی بھائیوں کے سامان کی حفاظت بھی کرتے رہے۔ اس دوران ان اسلامی بھائی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ بھی رہا جن کی برکتوں کا ظہور کچھ یوں ہوا کہ جب ہمارا مدنی قافلہ واپسی آرہا تھا تو سڑک عبور کرتے ہوئے ہم نے جب ان مفلوج اسلامی بھائی کو دیکھا تو ہماری آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں کہ انہوں نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ تیز تیز قدم چلتے ہوئے بڑی پھرتی کے ساتھ سڑک عبور کی، ایسا لگا کہ انہیں کبھی کوئی معذوری ہی نہیں تھی۔ یہ مدنی بہار دیکھ کر تمام اسلامی بھائیوں کے چہرے خوشی سے کھِل اٹھے اور جب ان سے اس کا راز دریافت کیا گیا تو مدنی قافلے کی برکتیں بیان کرتے ہوئے کہنے لگے ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے میں سفر اور عاشقانِ رسول کی صحبت میں مانگی جانے والی دعاؤں کی برکت سے میرا فالج زدہ حصہ ٹھیک ہو چکا ہے‘‘۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  عاشقانِ رسول کو مسجد کے ادب و احترام کے حوالے سے اپنے مدنی مذاکروں میں ذہن دیتے رہتے ہیں ۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی نظرِ فیض کا اثر ہے