Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
29 - 29
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی تالیف ’’گھریلوعلاج‘‘ صفحہ 61 پر کینسر کا علاج تجویز فرماتے ہوئے لکھتے ہیں : (1)پِسا ہوا کالا زِیرہ تین تین گِرام دن میں تین مرتبہ پانی سے استعمال کیجئے (2) روزانہ چٹکی بھر پسی ہوئی خالِص ہلدی کھانے سے  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلََّّ کبھی کینسر نہیں ہو گا۔
مُنہ کے کینسر کا ایک سبب
	سگریٹ نوشی ، تمباکو، خوشبو دار میٹھی چھالیہ، الائچی کے خوشبو دار بیج، مین پوڑی، پان گُٹکا، سِٹی اور پان کے مختلف خوشبودار مَصالحے کا کثرت سے استِعمال سانس کی نالی میں زخم، پھیپھڑوں میں پیپ پڑ جانا اور طرح طرح کی خوفناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے اور اِس سے منہ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ (تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ مختصر رسالہ’’پان گُٹکے کی تباہ کاریاں ‘‘ (40صفحات) کا مطالَعَہ فرما لیجئے)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شعبہ امیرِاَہلسنّت 	مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۱۴رجب المرجب ۱۴۳۵ھ بمطابق 14 مئی 2014؁ء