بتانے لگے۔ اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں کو جب اس بات کاعلم ہوا تو وہ بھی حیرت کا اظہار کرنے لگے مدَنی قافلے کی یہ برکت دیکھ کر تین ڈاکٹروں نے ہاتھوں ہاتھ مدَنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا اور یوں میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ مدنی بہار سے بھی بہار آتی ہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اس مرض کی دوبارہ شکایت نہیں ہوئی اور میں بالکل صحت یابی کی زندگی بسر کر رہا ہوں ۔ اس وقت ایک سنّی دارالعلوم میں درجہ خامسہ (عالم کورس کے پانچویں سال) میں زیرِ تعلیم ہوں ، سر پر عمامہ شریف، زلفیں اور چہرے پر داڑھی شریف کی بہاریں ہیں ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہوتی رہتی ہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے 126 روزہ مُدَرِّس کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو خوب خوب ترقی عطا فرمائے اور اسی مدنی ماحول میں ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے۔
کینسر کا علاج
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اس مدنی بہار میں کینسر سے شفا یابی کا ذکر ہے اس لئے کینسر کا علاج اور اس سے محفوظ رہنے کا نسخہ بھی ملاحظہ فرمالیجئے چنانچہ