Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
26 - 29
جان لیوا مرض بعض اوقات جلد موت کا باعث بھی بن جاتا ہے اسی شدّتِ غم سے میری جان گھلنے لگی اور میں زندگی سے مایوس ہونے لگا۔ ذہنی رنج والم کے ساتھ ساتھ دماغی دانوں کی تکلیف میری آزمائش میں اضافہ کررہی تھی۔ میرے شب و روز کے معاملات بری طرح متأثر ہو رہے تھے۔ اکثر دردِ سر کے سبب میں جامعۃ المدینہ میں حاضر نہ ہو پاتا یوں پڑھائی کا شدید نقصان ہونے لگا۔ رفتہ رفتہ مرض اتنی شدت اختیار کر گیا کہ میں پڑھنے سے بالکل عاجز آگیا اور یوں جامعۃ المدینہ سے میرا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ 
	دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول میں مدَنی بہاریں تو سن ہی رکھی تھیں کہ مدَنی قافلے میں لاعلاج مریضوں کو صحت نصیب ہوتی ہے، ٹوٹے دِلوں کی دِلی مرادیں بار آور ہوتی ہیں چنانچہ میں نے بھی اپنے مرض کے علاج کے لئے مدَنی قافلے میں سفرکا تہیّہ کر لیا۔ چنانچہ 15 اپریل 2010؁ء کو میں 12 دن کے مدَنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ہمیں مدنی تربیت گاہ سے مصطفٰے آباد (رائیونڈ) کی سمت دی گئی۔ چنانچہ ہمارا مدنی قافلہ مصطفٰے آباد پہنچا اور وہاں سنّتیں سیکھنے سکھانے میں مصروف ہو گیا۔ دورانِ مدَنی قافلہ مسجد میں درس دینے، علاقائی دورہ کے ذریعے لوگوں کو مسجد میں لانے، درس و بیان میں شرکت کروانے کا معمول رہتا۔ سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں تحصیلِ علمِ دین کا سلسلہ