Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
25 - 29
{8}کینسر سے جان چھوٹ گئی 
	کالو والی (منڈی بہاؤالدین،پنجاب ) کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میں مرکز الاولیاء لاہور ڈیفنس میں واقع دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں عالم کورس کر رہا تھا اسی دوران میری طبیعت خراب رہنے لگی، ڈاکٹر کو چیک اپ کروایا، اس کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال کیا مگر خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا۔ روز بروز خراب ہوتی طبیعت کے پیشِ نظر مختلف طبیبوں اور ماہر حکیموں کا بھی سہارا لیا مگر سوائے مال و وقت کی بربادی کے کچھ ہاتھ نہ آیا۔ جامعہ کے بھی ناغے ہونے لگے ، جس سے میری پڑھائی متأثر ہونے لگی۔ اسی دوران ایک دن اچانک مجھے خون کی الٹیاں ہونا شروع ہوگئی جس نے مجھ سمیت سب گھر والوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ میری بگڑتی حالت والد صاحب سے دیکھی نہ گئی۔ والد صاحب چونکہ آرمی میں ملازم ہیں اس لئے مجھے مرکز الاولیاء لاہور کے C.M.H اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کئے رپورٹ آنے تک گھر کا ہر فرد مضطرب تھا کہ نجانے کیا ہوگا۔ ڈاکٹروں کی کاروائی کے بعد جب رپورٹ آئی تو دِل ہلادینے والی یہ خبر مجھ پر قیامت بن کر ٹوٹی کہ مجھے کینسر ہو چکا ہے اور دماغ میں دانے بھی نکل آئے ہیں ۔ گھر والوں کو پتہ چلا تو وہ بھی شدید صدمہ سے دوچار ہوگئے۔ چونکہ کینسر کا