Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
24 - 29
	تیسری مرتبہ کوٹ مٹھن سے پھر اسلامی بھائیوں کا ایک مدَنی قافلہ اسی محلّہ میں تشریف لایا اور ان کی نگاہوں میں بھی مسجد کا یہ دل خراش منظرآیا۔ اُن نیک سیرت اسلامی بھائیوں سے مسجد کی ویرانی کا یہ دل سوز منظر دیکھا نہ گیا۔ بے ساختہ اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے اس کی رونقوں کو بحال کرنے کا عزم بالجزم کیا اور وہاں دل و جان کے ساتھ مدَنی کام کاآغاز کردیا۔ نیکی کی دعوت کے ذریعے اُن عاشقانِ رسول نے لوگوں کو نماز کی اہمیت اور مسجد آباد کرنے کی فضیلت سے آگاہ کیا اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے لوگوں کو مسجد میں لانے، درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کروانے کا سلسلہ شروع کیا۔ اُن اسلامی بھائیوں کے اخلاص کی بدولت مسجد نمازیوں سے آباد ہونے لگی ۔ مسجد میں فیضانِ سنّت کا درس ہونے لگا۔ مدرسۃا لمدینہ کے قیام کے ذریعے دُرست مخارج کے ساتھ قرآن شریف پڑھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نمازیوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی اور پھر وہ دن بھی آیا کہ جس مسجد میں پانچ وقت دور کی بات ایک وقت کی بھی نماز نہ ہوتی تھی آج اس میں جمعہ کی نماز ہونے لگی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کو عروج عطا فرمائے اور بانیِ دعوتِ اسلامی کاسایہ تادیر قائم و دائم فرمائے۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد