صفحہ 63 پر شوگر کے 8 علاج تجویز فرمائے ہیں ان میں سے 3 ملاحظہ فرمائیے:
{۱} رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًاط(پ۱۵بنی اسرائیل۸۰)روزانہ صبح و شام اوپر دی ہوئی آیتِ مبارَکہ تین بار (اول آخر ایک بار دُرود شریف ) پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیجئے۔اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شوگر سے نجات ملے گی (تا حُصُولِ شِفا){۲} ایک کپ کلو نجی ، ایک کپ رائی، آدھا کپ انارکا سُوکھا چھلکااور آدھا کپ پت (پاپڑی) ملا کر پیس لیجئے۔ اس پر سات بار سورۃُ الفاتِحہ (اوَّل آخِر ایک ایک بار دُرود شریف) پڑھ کر دم کر دیجئے اور30 روز تک بِلا ناغہ روزانہ نَہارمُنہ (یعنی ناشتہ سے قبل یا روزہ ہو تو افطار کے وقت خالی پیٹ )آدھا چمَّچ استعمال کیجئے ۔ پرہیز بھی جاری رکھئے ایک ہفتہ کے بعد شوگر ٹیسٹ کروا لیجئےاِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اِفاقہ (کمی) پائیں گے{۳} خشک سونف اور خشک آملہ ہم وزن پیس کر باریک چھان کر اس پر 313 بار دُرودِ پاک پڑھ کر دم کر کے رکھ لیجئے اور اندازاً چھ چھ ماشہ(6 گرام)تا حُصولِ شِفاء روزانہ صبح وشام تازہ یا مٹکے کے پانی سے استعمال کیجئے۔ اِن شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے شوگر کم کرنے کا بہترین عِلاج پائیں گے۔
صلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد