Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
21 - 29
العلم رہ چکا تھا اور وہاں میں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کی بہاریں سن رکھی تھیں ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع بھی آنا جانا تھا۔ لہٰذا گھر والوں سے اجازت لے کر امی جان کی شفایابی کی نیّت سے تین دن کے مدنی قافلے کا مسافربن گیا۔ مدنی قافلے میں خوب خوب سنّتیں سیکھتا دُعائیں یاد کرتا اور رو رو کر رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنی پیاری امی جان کی صحت یابی کی التجائیں کرتا۔ عاشقانِ رسول کی ساتھ راہِ خدا میں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوئیں ، دوائیاں اثر کرنے لگی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امی جان کی طبیعت بہتر ہونے لگی ۔ جب مدنی قافلے سے میری واپسی ہوئی تو امی جان کی صحت کافی بہتر ہو چکی تھی اگلے ہی روز ڈاکٹروں نے اسپتال سے چھٹی دے دی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب امی جان بالکل ٹھیک ہیں ۔دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے کی برکت دیکھ کر میں نے نمازوں کی بھی پابندی شروع کر دی ہے۔داڑھی شریف بڑھانے کا بھی پکا ارادہ کر لیا ہے ۔ ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفرکی بھی نیّت کر لی ہے۔
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! اس مدنی بہار میں شوگر کا ذکر ہے اس لئے شوگر کا علاج بھی ملاحظہ فرمالیجئے چنانچہ
	شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی تالیف ’’گھریلو علاج‘‘