Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
19 - 29
والدین کی خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار رہے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی والدین کے ادب و احترام کا درس دیتے نظر آتے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں والدین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{6}والدہ کی شفا یابی کا راز
	باب المدینہ (کراچی )ڈرگ کالونی کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 11 نومبر 2011؁ء کی بات ہے میری والدہ شوگر کی مریضہ تھیں ۔ مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروایا ، مجوّزہ دوائیں بھی استعمال کیں مگر امی جان مکمل صحت یاب نہ ہو سکیں ۔ علاج معالجے کا سلسلہ جاری تھا کہ ایک دن والدہ کو بخار ہو گیا ،ہم نے اسے موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والا عام بخار سمجھ کر زیادہ توجہ نہ دی اور ہلکی پھلکی دواپر اکتفا کیا مگر یکایک بخار شدّت اختیار کر گیا اور جب ہم  والدہ کو لے کر بڑے اسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا: شوگر ہائی (زیادہ) ہو چکی ہے جس کی وجہ سے بخار نہیں جا رہا۔ ڈاکٹرکی ادویات سے والدہ کی طبیعت جب کچھ سنبھلی تو ہمارے چہروں پر بھی کچھ رونق آئی مگر یہ خوشی زیادہ دیر باقی نہ رہ سکی کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹر نے بتایا: آپ کی والدہ کے گردوں میں سوزِش (Infection) بھی ہے۔