Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
18 - 29
قافلے سے واپسی پر میں نے اپنے اخلاق وکردا ر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش شروع کر دی اور والدین کا بھی ادب و احترام کرنے لگا۔ مدَنی ماحول کی برکت سے آنے والے اس مدَنی انقلاب پر سب ہی لوگ حیران تھے کہ اچانک اس کے گفتار و کردار میں یہ تبدیلی کیسے آگئی! کل تک تو یہ کسی کو خاطر میں نہ لاتا تھا، ہر ایک کے ساتھ بد تمیزی سے پیش آتاتھا مگر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّمدَنی ماحول کی برکت سے میں واقعی بدل چکا تھا اور بداخلاقی سے ناطہ توڑ کر اچھی عادات و اَطوار سے رشتہ جوڑ چکا تھا اوراس طرح کچھ ہی دنوں میں اپنے پرائے سب کی آنکھوں کا تارا بن گیا۔ پہلے جو لوگ مجھ پر نفرت و حقارت کے انگارے برساتے تھے اب عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کرتے ہیں۔  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  یہ سب دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدَنی ماحول کا فیضان ہے جس کی برکت سے معاشرتی برائیوں کا سدِّباب ہو رہا ہے ،سنّتیں عام ہو رہی ہیں ، برائی کے اڈے ویران اور مسجدیں آباد ہورہی ہیں مزید مسلمانوں میں فکرِ آخرت کی شمع روشن ہو رہی ہے۔ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے جہاں مسلمانوں میں فکرِ آخرت پیدا ہو رہی ہے وہیں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ ولایت ،وعظ و نصیحت اور مدَنی ماحول کی برکت سے والدین کے نافرمان بھی مطیع و فرمانبردار بن گئے ہیں نہ صرف خود