Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
17 - 29
کر دیتا۔ مزید بُرے لوگوں میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے میرے اخلاق و کردار انتہائی داغ دار ہو چکے تھے۔ میری عاداتِ بد کی وجہ سے اپنے غیر سبھی مجھ سے بیزار تھے۔ میری زندگی میں بہار کچھ یوں آئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عا شقِ رسول اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی۔ انہوں نے میری گناہوں سے پرخار زندگی کو سنّتوں سے پر بہار بنانے کے لیے مجھ پر انفرادی کوشش فرمائی اور دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اُن کی پُرخلوص اور محبت بھری دعوت کے سبب مجھ سے انکار نہ ہوسکا اور میں مدَنی قافلے کے لئے تیار ہوگیا اور پھر جلد ہی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدَنی قافلے میں علمِ دین کے حصول کے ساتھ ساتھ اسلامی احکام پر عمل کی بھی خوب توفیق نصیب ہوئی جس سے ایک قلبی سکون ملا۔ زندگی میں پہلی بار پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ صفِ اوّل میں پڑھنے کی سعادت ملی، مزید سیکھنے سکھانے کے مدَنی حلقوں میں طہارت، نماز اور دیگر ضروری شرعی مسائل سیکھنے کو ملے۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ چند دن عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے میرے اخلاق و کردار میں نمایاں تبدیلی واقع ہوگئی، دل گناہوں سے بیزار اور نیکیوں کی جانب مائل ہوگیا، سنّتوں پرعمل کرنے کاذہن بن گیا، نمازوں کی پابندی کا پکا ارادہ کر لیا اور جلدہی سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔ مدَنی