Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
16 - 29
اُس کیلئے ہر نظر کے بدلے حجِّ مبرور(یعنی مقبول حج )کا ثواب لکھتاہے ۔ صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کی: اگرچِہ دن میں سومرتبہ نظر کرے !فرمایا : نَعَمْ، اللہُ اَکْبَرُ وَاَطْیَبُ  یعنی ’’ہاں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے اوراَطْیَب (یعنی سب سے زیادہ پاک) ہے۔ ‘‘(شُعَبُ الْاِیمان، ج۶ ص۱۸۶ حدیث ۷۸۵۶ )یقینا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر شے پر قادِر ہے، وہ جس قَدَر چاہے دے سکتا ہے،ہرگز عاجِز نہیں لہٰذا اگر کوئی اپنے ماں باپ کی طرف روزانہ 100تو کیا ایک ہزار بار بھی رَحمت کی نظر کرے تو وہ اُسے ایک ہزارمقبول حج کا ثواب عنایت فرمائے گا۔ 
مشغول جو رہتا ہے، ماں باپ کی خدمت میں  ماں	 اللہکی رحمت سے، جاتا ہے وہ جنّت میں
باپ کو ایذا جو،دیتا ہے شرارت سے	جاتا ہے وہ دوزخ میں ، اعمال کی شامت سے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{5}والدین کا فرماں بردار بن گیا
	ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میں گناہوں کی کیچڑ میں لتھڑا ہوا تھا۔ جان بوجھ کر نمازیں قضا کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا اور مختلف گناہوں میں منہمک رہنا میرے معمولات میں شامل تھا۔ گناہوں کی سیاہی دل پر اس قدر جم چکی تھی کہ کسی کے سمجھانے کے باوجود بھی کان پر جُوں تک نہ رینگتی، ہر ایک کی بات سُنی اَن سُنی