وابستہ ہو گیا۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجالیا۔ اب اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرے والدین مجھ سے بہت خوش ہیں اور دعوتِ اسلامی کے احسان مند ہیں کہ جس کی برکت سے میں گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر سنّتوں بھری زندگی کی طرف مائل ہوا۔ تادمِ تحریر مدنی تربیتی کورس کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مرتے دم تک مجھے دعوتِ اسلامی کے ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یقینا ماں باپ کا دَرَجہ بہت بلند وبالا ہے، ان کی دعائیں اولاد کے حق میں مقبول ہوتی ہیں ، بس اُنہیں خوش رکھئے، خوب خدمت کر کے ان کی دعائیں لیجئے۔ ان کی خوشی ایمان کی سلامتی اور ان کی ناراضی ایمان کی بربادی کا باعِث ہو سکتی ہے ۔ ماں باپ کا فرماں بردار سدا پھلا پھولا اور شاد و آباد رہتا ہے، دنیا میں جہاں کہیں رہے اپنے ماں باپ کی دعائوں کا فیض اٹھاتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پرمبنی رسالے ، ’’سَمُندری گنبد‘‘ صفحہ 6تا7 پر ہے : خوب ہمدردی اور پیار و محبت سے ماں باپ کا دیدار کیجئے ، ماں باپ کی طرف بَنَظَرِرَحمت دیکھنے کے بھی کیا کہنے ! سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ رَحمت نشان ہے : جب اولاد اپنے ماں باپ کی طرف رَحمت کی نظر کرے تو اللہ تَعَالٰی