Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
12 - 29
انجکشن کی حاجت پیش آئی نہ ہی کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا بلکہ مدنی قافلے میں ایسا اطمینان اور سکون ملا کہ جو اس سے پہلے کبھی نہ ملا تھا۔   اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے میرے 19سال پُرانے مرض میں نمایاں کمی آئی۔ اب میں نے نیّت کر لی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!	صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{4}بگڑا نوجوان کیسے سُدھرا؟
	باب المدینہ (کراچی)کے علاقے محمود آباد (چنیسر گوٹھ) کے مقیم اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں : بدقسمتی سے مجھے بچپن ہی میں بُرے دوستوں کا ساتھ مل گیا ’’بُرے کی صحبت انسان کو بُرا بنا دیتی ہے ‘‘کے مصداق مختلف برائیوں کا شکار ہو گیا۔ اسکول سے بھاگ جانا، چوری چکاری، مار پٹائی ، لڑائی جھگڑے کرنا میرے معمولاتِ زندگی کا حصہ تھے۔ گناہوں کا یہ سلسلہ بڑھتا گیا اور آخرکار میں نے اپنے دوستوں سمیت منشیات فروشوں کے گروہ میں شمولیت اختیار کر لی۔ والدین مجھے سمجھاتے مگر میرے نزدیک ان کی باتوں کی کوئی اہمیت نہ تھی۔ والدین میرے اس رویے سے پہلے ہی پریشان تھے کہ ایک دن میں نے ایک جگہ شادی کا مطالبہ