’’تربیتِ اولاد‘‘ کا ضَرور مُطالَعَہ کیجئے۔ (نیکی کی دعوت،ص ۵۴۸)
سُونا جنگل رات اندھیری ،چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو جاگتے رہیو چوروں کی رَکھوالی ہے (حدائقِ بخشش شریف)
{3} 19سال پرانا مرض
باب المدینہ (کراچی) کے علاقے ناظم آباد کے مقیم ایک عمر رسیدہ اسلامی بھائی مدنی قافلے سے حاصل ہونے والی برکات کا کچھ اس طرح تذکرہ کرتے ہیں کہ میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مبتلا تھا۔ بسا اوقات مرض کی شدت کی وجہ سے مجھے شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا۔ کبھی آدھی رات کو طبیعت بگڑ جاتی تو اسی وقت ڈاکٹر کے پاس جانا پڑتا الغرض میں بے حد پریشان رہتا تھا۔ علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ ہر روز کم و بیش 150 روپے دوائیوں پر خرچ ہوتے جس سے وقتی طور پر تو آرام ہو جاتا مگر مجھے مستقل سکون میسر نہ تھا۔ ہر وقت اسی فکر و پریشانی میں رہتا کہ اس مرض سے کیونکر شِفا ملے گی۔ میری خوش قسمتی کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی۔ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں میرے روز و شب عبادتِ الٰہی میں گزرے اورعلمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملا۔ وہیں مجھے دیگر برکات بھی نصیب ہوئیں ۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان تین دن میں مجھے