Brailvi Books

مفلوج کی شفایابی کا راز
10 - 29
یاد رکھئے! اِرتکِابِ گناہ کی مادرپِدر آزادی ، کیبل،وی سی آر اور انٹرنیٹ کی دستیابی، رَقص وسُرُود کی مَحفِلوں کی آبادی اوربگڑا ہوا گھریلوماحول ،یہ سب کچھ مل کر کِردار کی عظمتوں کو بے اِنتہاداغدار کردیتے ہیں اور پھر ایسے انسان سے پاکیزہ اَفعال کا صدور مُحال نہ سَہی مگر نہایت دشوار ضرور ہو جاتا ہے۔اِس لئے والِدَین کو چاہئے کہ اپنی اَولاد کی ظاہِری زَیب و زینت، اچّھی غذا، عُمدہ لباس اور دیگر ضَروریات کی کَفالَت (یعنی ذمّے داری نبھانے )کے ساتھ ساتھ ان کی مَدَنی تربیَّت کے لئے بھی کوشاں رہیں ، اور صِرف اولادہی کی نہیں اپنی اصلاح کی بھی فکر کرنی چاہئے کیونکہ جو خود ڈُوب رہا ہو وہ دوسروں کو کیا بچائے گا!جو خود خوابِ غفلت میں ہو وہ دوسروں کو کیا جگائے گا ،جو خود پَستیوں کی طرف لُڑھک رہا ہو وہ کسی اورکوبُلندیوں پر کیونکر پہنچائے گا ! لہٰذا خود بھی نیکیاں اپنانا ،رضائے الٰہی پانا، اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ بنانا، جہنَّم کے ہولناک عذابوں سے بچانا اور رحمتِ الٰہی  عَزَّ وَجَلَّ  سے جنّت الفردوس میں جانا ہے اور اپنی پیاری پیاری اولاد کو بھی اِسی ڈَگر ( یعنی راہ ) پر چلانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول ایک زبردست نعمت ہے ۔ قراٰن واحادیث اور اقوالِ بزرگانِ دین رَحمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن   کی روشنی میں اولاد کی تربیّت کاطریقہ جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 188 صفحات پر مشتمل کتاب،