اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
درودشریف کی فضیلت
شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ اپنی کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ صفحہ 1 پر ترمذی شریف کے حوالے سے ایک حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا اُبَی بن کَعب رَضِی اللہ تَعالٰی عَنْہ نے خَاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمین، شَفِیعُ الْمُذنِبین، اَنِیسُ الْغَرِیبِین، سِراجُ السّالکین، مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمِین، جنابِ صادِق و اَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ و سلَّم کی بارگا ہِ بے کس پناہ میں حاضر ہو کر عرض کی کہ میں اپنا سارا وقت دُرُود خوانی میں صَرف کروں گا۔ تو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم نے فرمایا :ـ’’یہ تمہاری فِکروں کودُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مُعاف کر دئیے جائیں گے۔(ترمذی ۴/۲۰۷، حدیث:۲۴۶۵)
صلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
{1}مفلوج کی شفایابی کا راز
بابُ المدینہ(کراچی)کے علاقے کورنگی کے مقیم اسلامی بھائی مدنی