قافلے سے حاصل ہونے والی برکات کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ مدنی قافلے کے شرکاء میں ایک فالج زدہ اسلامی بھائی بھی تھے۔ فالج کی وجہ سے ان کاایک ہاتھ بالکل حرکت نہیں کرتا تھا اور چلنے پھرنے میں بھی انہیں کافی دشواری کا سامنا تھا مگر اس تکلیف کے باوجود بھی ان کے جذبات قابلِ تحسین تھے کہ وہ بڑی ہمّت اور صبرکا مظاہرہ کرتے ہوئے راہِ خدا کے مسافروں کی رفاقت میں مدنی قافلے کی برکتیں سمیٹ رہے تھے۔ ہمارا مدنی قافلہ نیکی کی دعوت کی دھومیں مچاتے ہوئے باب الاسلام سندھ کے علاقے جنگ شاہی (ضلع ٹھٹھہ) کی ایک مسجد میں پہنچا، جہاں مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے اپنا زادراہ مسجد کے ایک کونے میں رکھ دیا اور وضو وغیرہ سے فارغ ہوکر تحیّۃ المسجد کے نوافل ادا کئے اور تمام اسلامی بھائی حلقے کی صورت میں بیٹھ گئے۔ تلاوتِ قراٰنِ پاک سے مدنی حلقے کا آغاز ہوا ، ایک اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول پڑھنے کی سعادت حاصل کی پھر امیرقافِلہ نے جَدْوَل کی تفصیلات بتائے ہوئے باہم مشورے سے ذمہ داریاں تقسیم کیں ۔ امیرِقافلہ نے مسجد کی صفائی اور سامان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اس مفلوج (فالج زدہ) اسلامی بھائی کو دے دی کہ کیا بعید مسجد کی خدمت کی برکت سے ان کی محتاجی دور ہوجائے