قُرآنِ پاک پردِینی کُتُب رکھناکیسا؟
عرض:کیا قرآنِ پاک پرکوئی دینی کتاب بھی نہیں رکھ سکتے ؟
ارشاد: قرآنِ پاک پرکوئی دینی کتاب بلکہ ترجمہ و تفسیر بھی نہیں رکھ سکتے۔ سب سے اُوپر قرآن ِ پاک ہونا چاہیے اس کے نیچے درجہ بدرجہ دیگر کتابیں رکھی جائیں ۔کتابوں کے ایک دوسرے پر رکھنے کی ترتیب بیان کرتے ہوئے صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ الْقَوِی فرماتے ہیں :لغت و نحو و صرف کاایک مرتبہ ہے، ان میں ہر ایک کی کتاب کو دوسرے کی کتاب پر رکھ سکتے ہیں اور ان سے اوپر علمِ کلام کی کتابیں رکھی جائیں، ان کے اوپر فقہ اور احادیث و مَواعظ و دعواتِ ماثورہ فقہ سے اوپراور تفسیر کو ان کے اوپر اور قرآنِ مجید کو سب کے اوپر رکھیں۔قرآنِ مجید جس صندوق میں ہو اس پر کپڑاوغیرہ نہ رکھا جائے۔ )1 (
قُرآنِ پاک ہاتھوں سے چھوٹنے کاکفّارہ
عرض:قرآنِ پاک ہاتھوں سے چھوٹ جائے تو اس کا کیا کَفّارہ ہے؟
ارشاد: قرآنِ پاک ہاتھوں سے چھوٹ جائے تو شرعاًاِس کاکوئی کفّارہ نہیں البتہ کچھ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بہارِشریعت، ج۳،ص۴۹۵