Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 9:یقینِ کامل کی برکتیں
12 - 30
ہیں اُس پر کپڑا بھی نہ رکھا جائے چنانچہ صَدْرُالشَّریعہ، بَدْرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ  اللہ الْقَوِی  فرماتے ہیں: قرآنِ مجید جس صندوق میں ہو اُس پر کپڑاوغیرہ نہ رکھا جائے۔)1 (
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اپنے دلوں میں قرآن ِ مجید کی عظمت پیدا کیجیے اور خوب خوب اس کا ادب واحترام بجالائیے،  ہو سکتا ہے کہ یہی عمل اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں قبول ہوجائے اور ہماری مغفرت کاسبب بن جائے۔ دلیلُ العارفین میں ہے کہ  پہلے زمانے میں ایک فاسِق نوجوان تھا جس کی بدکاری سے مسلمانوں کو نفرت آتی تھی۔ اسے بَہُت منع کرتے لیکن وہ ایک نہ سُنتا۔اَلْغرض جب اس کا اِنتقال ہو گیا تو کسی نے اِسے خواب میں دیکھا کہ سر پر تا ج رکھے فِرِشتوں کے ہَمراہ جنّت میں جا رہا ہے ،اِس سے پوچھا  کہ تُو تو بد کار تھا،یہ دولت کہاں سے نصیب ہو ئی ؟ جواب دیا : دنیا میں مجھ سے ایک نیکی ہو ئی وہ یہ کہ جہاں کہیں قرآن شریف پرمیری نگاہ پڑتی ، کھڑے ہو کر تعظیم کی نظرسے اسے دیکھتا۔ اللہتعالیٰ نے مجھے اس کی بدولت بخش دیا اور یہ دَرَجہ عِنایت فرمایا ۔ )2 (
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… بہارِشریعت، ج۳،ص۴۹۵
2 … دَلیْلُ الْعارِفِیْن اَزْ ہَشت بَہِشْت، ص۸۰