Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 8:سرکار صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغِ دین
8 - 32
کے چھ آدمیوں کو اسلام کی دعوت دی تو وہ ایمان لے آئے ۔
انہوں نے مدینہ پاک پُہَنچ کر اپنے بھائی بندوں کو اسلام کی دعوت دی، آئندہ سال بارہ مرد ایّامِ حج میں مکہ معظمہ زَادَہَا  اللہ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً آئے اور انہوں نے عقبہ کے مُتَّصِل نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے ہاتھ پر عورَتوں کی طرح بیعت  کی کہ ہم  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں گے، چوری نہ کریں گے ،اپنی اولاد کو قتل نہ کریں گے ، زنا  نہ کریں گے، بہتان نہ لگائیں گے ،کسی امرِ معروف (نیکی کے کام) میں آپ صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نافرمانی نہ کریں گے چُونکہ عورتوں سے ان ہی باتوں پر بیعت ہوئی تھی اس لیے بیعتِ مذکورہ کو عورتوں کی سی بیعت کہا گیا۔نُبُوَّت کے تیرھویں سال ایّامِ حج میں انصار کے ساتھ ان کی قوم کے بہت سے مُشرِک بھی بغرضِ حج مکۂ پاک زَادَہَا  اللہ شَرَفًا وَّتَعْظِیْماً میں آئے، جب حج سے فارِغ ہوئے تو ان میں سے73 مرد اور2 عورَتیں اپنی قوم سے چُھپ کر ایّامِ تشریق میں رات کے وقت عقبہ مِنیٰ میں آپ صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔(1)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفی ٰ صَلَّی  اللہ تعالٰی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… سِیْرتِ رسولِ عَرَبی، ص۹۷۔۹۹،ملخّصاً