Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 8:سرکار صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغِ دین
27 - 32
اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر نور العرفان میں ہے :” یعنی مومنِ کامل کی علامت یہ ہے کہ اس کا دِل کُفّار کی طرف نہیں جُھکتا اور اِن سے مُطلقاً اُلفت نہیں ہوتی ،اس کے ماں باپ بھائی بہن کافِر ہوں تو اس کے دل میں ان سے اُلفت نہیں ہوتی،محبتِ الٰہیہ دل میں دُشمنانِ دین کی محبَّت نہیں آنے دیتی ۔اللہ تعالیٰ ایسا کامِل اِیمان نصیب کرے۔اس آیت سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جو کہتے ہیں کہ ہر مؤمِن وکافر کو اپنا بھائی سمجھو۔‘‘
پارہ12سورۂ   ہود کی  آیت نمبر 113 میں ارشاد ہوتاہے:
وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ
ترجَمۂ کنزالایمان:اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آ گ چھوئے گی ۔
اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے : اس سے معلوم ہوا کہ خدا کے نافرمانوں کے ساتھ یعنی کافِروں اور بے دِینوں اورگمراہوں کے ساتھ مَیل جُول ،رسم وراہ، مَوَدَّت ومَحَبَّت ،ہاں میں ہاں ملانا،ان کی خوشامدمیں رہناممنوع ہے ۔
پارہ 6سورۃ المائدہ کی آیت نمبر 51 میں اِرشاد  ہوتاہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوا 				ترجَمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو!