Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 8:سرکار صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغِ دین
14 - 32
نشانیوں کے بارے میں مجھے اِمتحان کرنا باقی تھا: ایک یہ کہ نبیِّ آخِرُ الزّماں صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا حِلْم(یعنی نرمی) جَہْل (یعنی جَہا لت)  پر غالِب رہے گا اور دوسرا یہ کہ ان کے ساتھ جس قَدَر زیادہ جہل کا برتاؤ کیا جائے گا اُسی قدر ان کا حِلْم  بڑھتا ہی چلا جائے گا لہٰذا اِس ترکیب سے میں نے ان دونوں نشانیوں کو بھی آپ صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں دیکھ لیا اور میں شہادت دیتا ہو ں کہ آپ صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نبی بَرْحق ہیں اور اے عمر رضی  اللہ تعالٰی عنہمیں بَہُت مالدار آدمی ہوں اور میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ ’’میں نے اپنا آدھا مال حبیبِ پرورد گار ،سرکارِ ابد قرار ،احمدِ مختار، دو جہاں کے تاجدار صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی اُمَّت پر صَدَقہ کیا ۔‘‘پھر آپ بارگاہِ رسالتِ مآب صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضِر ہوئے اور کلمہ پڑھ کر دامنِ مصطفی صَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں آگئے ۔(1) 
دامنِ مصطفیٰ سے جو لپٹا یگانہ ہو گیا
جس کے حُضُور  ہو گئے اس کا  زمانہ ہو  گیا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے سرکارِ عالی وقارصَلَّی  اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اَخلاقِ کریمہ اور تَحَمُّل و بُرد باری کا ہی نتیجہ ہے کہ یہودیوں کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… دَلائِلُ النُّبوَّة،ص۹۲،ملخصاً