سُوال: توکیا گونگا گونگوں کا بھی اِمام نہیں ہوسکتا؟
جواب: گونگا گونگوں کا اِمام ہو سکتا ہے۔ فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام فرماتے ہیں: ’’اگر گونگا گونگوں کی اِمامت کرے تو سارے گونگوںکی نَماز ہو جائے گی۔‘‘ (الفتاوی الہندیۃ، ج۱، ص۸۳)
سُوال: گونگا، اُمّی کا اِمام بن سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: ایسا اُمّی جو کہ ُدرُست طور پر تکبیرِتحریمہ بھی نہ کہہ سکتاہو، گونگا اُس کی اِمامت کرسکتاہے ۔صدرُالشَّریعہ،بدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں:’’اگر اُمّی صحیح طور پر تحریمہ بھی باندھ نہیں سکتا تو گونگے کی اقتِداکر سکتا ہے۔‘‘
(الدر المختار ورد المحتار، ج۲، ص۳۹۱، وبہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۷۰)
سُوال: کیا گونگا اُمّی کی اقتِداء کرسکتاہے ؟
جواب: جی ہاں ،گونگا اُمّی کی اقتِدامیں نَماز ادا کرسکتاہے ۔ صدرُالشَّریعہ، بدرُالطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی فرماتے ہیں: ’’اُمّی گونگے کی اقتِدا نہیں کر سکتا گونگا اُمّی کی کر سکتا ہے۔‘‘
(الدرالمختار ورد المحتار، ج۲، ص۳۹۱، وبہارشریعت، ج۱، حصہ۳، ص۵۷۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی مُحمَّد